• news

نئی پنشن سکیم کا نوٹیفکیشن‘ سرکاری ملازم بنیادی تنخواہ کا 10 فیصد ادا کریگا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نئے ملازمین کیلئے پنشن میں کنٹری بیوٹری پنشن فنڈ سکیم متعارف کرا دی گئی۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق نئی کنٹری بیوٹری پنشن فنڈ سکیم کا اطلاق یکم جولائی 2024ء سے ہو گا۔ سکیم کا اطلاق سول ملازمین کیلئے ہو گا۔ افواج پاکستان میں بھرتی ملازمین پر سکیم کا اطلاق یکم جولائی 2025ء سے ہو گا۔ نئے بھرتی ملازمین پنشن سکیم میں دس فیصد بنیادی تنخواہ سے حصہ دیں گے۔ وفاقی حکومت پنشن فنڈ سکیم میں 20 فیصد حصلہ ادا کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن