انٹرا پارٹی انتخابات، الیکشن کمشن نے پی ٹی آئی کی 4 متفرق درخواستیں مسترد کر دیں
اسلام آباد (وقائع نگار) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق پی ٹی آئی کی 4 متفرق درخواستیں مسترد کردیں۔ تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرنے کی درخواست بھی مسترد کر دی۔ الیکشن ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی الیکشنز کی چھان بین کر سکتا ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو تسلیم کر رکھا ہے۔ الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے تفصیلی فیصلے تک کیس التوا کرنے کی درخواست بھی مسترد کر دی۔ تحریک انصاف کے حالیہ انٹرا پارٹی انتخابات کا سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے سے کوئی تعلق نہیں، تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراض دور کیے بغیر سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جا سکتا۔ تحریک انصاف الیکشن کمیشن کے نوٹس کا تحریری جواب دے۔ الیکشن کمیشن نے چاروں درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کی تھی۔