• news

الیکشن کمشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیئے  

اسلام آباد (وقائع نگار) الیکشن کمشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ملتوی کر دیا۔ الیکشن کمشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کا انعقاد تا حکم ثانی ملتوی کر دیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات حالیہ قانون سازی کے پیش نظر ملتوی کئے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن