لیگی رکن کے پی اسمبلی خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کیخلاف احتجاجاً کمیٹیوں سے مستعفی
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) لیگی رکن خیبر پی کے اسمبلی صوبیہ شاہد خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کیخلاف احتجاجاً کمیٹیوں سے مستعفی ہوگئیں۔ صوبیہ شاہد کے کمیٹیوں سے استعفے کے متن میں کہا گیا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں خواتین کو شامل نہ کر کے مساوی نمائندگی نہیں دی گئی اور امتیازی سلوک کے خلاف احتجاجاً تمام کمیٹیوں سے استعفیٰ دیتی ہوں۔