امریکا: ہائی سکول میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی
نیو یارک (نیٹ نیوز) امریکی میڈیا نے کہا ہے کہ ریاست جارجیا کے امریکی ہائی سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے۔ جارجیا ک یونڈر کے اپالاجی ہائی سکول میں فائرنگ سے چار افراد کی ہلاکت کے علاوہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ تمام زخمیوں کو گولیوں کے زخم نہیں آئے ہیں بلکہ لوگ بھاگتے ہوئے بھی زخمی ہوئے ہیں۔ بیرو کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ ایک مشتبہ شخص خراست میں ہے۔