• news

’’رکو میں آرہا ہوں‘‘ عدالت نے ٹرمپ کو انتخابی مہم کے دوران مشہور گانا چلانے سے روک دیا

واشنگٹن(نوائے وقت رپورٹ) امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابی مہم کے دوران مقبول گانا Hold On, I’m Coming (رکو، میں آرہا ہوں) کا استعمال کرنے سے روک دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی مہم کے دوران تمام ریلیوں میں اپنی تقریر سے قبل اور آخر میں مقبول امریکی گانا Hold On, I’m Coming (رکو، میں آرہا ہوں) استعمال کرتے رہے ہیں۔ خبر کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے انتخابی ریلیوں میں گانے کے استعمال کے خلاف مقبول گانے کے شریک لکھاری اسحاق ہائس کے بیٹے نے ریاست جارجیا کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن