چین کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں تعلیم وتر بیت کیلئے 113 طلبہ کا انتخاب
اسلام آباد (وقائع نگار) نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹرینگ کمیشن (این اے وی ٹی ٹی سی) کے 113 طلبہ کی چین کی اعلی یونیورسٹیوں میں تعلیم و صنعتی اداروں میں تربیت کیلئے سکالرشپ کیلئے سیلکشن کے بعد ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔ نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن نے چینی-کمرشل کلچر- ٹیکنیکل ٹریننگ ایمپلائمنٹ کے تعاون سے نوجوانوں کی مہارتوں کے فروغ اور روزگار کے لیے سینٹر آف ایکسیلنس H-9، اسلام آباد میں بین الاقوامی چین سکالرشپ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چیئرمین نے بتایا کہ یہ سکالرشپس، جو کہ پاکستان اور چین کی حکومت کی جانب سے پیش کی گئی ہیں، نوجوان پاکستانیوں کو مختلف شعبوں جیسے کہ ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، اور ووکیشنل ٹریننگ میں مہارت کے فروغ اور روزگار کے لیے مدد فراہم کرنے کا مقصد رکھتی ہیں۔