• news

یوم ختم نبوت سرکاری طور پر منائیں گے: وزیر اعظم آزاد کشمیر 

مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ)  وزیر اعظم آزاد کشمیر  چوہدری انوار الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یوم ختم نبوت سرکاری طورپر منائیں گے، سات ستمبر کو یوم ختم نبوت کی گولڈن جوبلی ہے۔ ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جن کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں گے۔ تین ماہ سے بجلی 3 روپے یونٹ دی جا رہی ہے، ہم نے لوگوں سے جو وعدہ کیا پورا کیا۔ 15 سے 16 ماہ میں اتحادی حکومت قائم ہوئی،  15ماہ میں ایسے کام ہوئے جن کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ غیر فعال منصوبوں کی بحالی نئے منصوبوں سے زیادہ مشکل کام ہے۔ ان معاملات میں موجودہ حکومت کی غلطی تھی، حکومت کے کام میں کوتاہی ہو سکتی ہے بدنیتی نہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن