• news

جمہ کی ادائیگی سے روک کر مجھے گھر میں نظربند کردیا گیا : میر واعظ

سری نگر (نوائے وقت رپورٹ) حریت رہنما میرواعظ عمر فاروق نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ایک بار پھر مجھے گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔ جامع مسجد میں نماز جمعہ کے خطبے اور نماز کی ادائیگی سے روکا گیا۔ مجھے طویل نظر بندی کے بعد عدالت جانے پر رہا کیا گیا تھا۔ مجھے چند ہفتوں کے لئے چھوڑا جاتا ہے پھر بند کیا جاتا ہے۔ میرے ساتھ منسلک تمام لوگوں کو بھی تکلیف پہنچائی جاتی ہے۔ یہ طرزعمل منفی سوچ کا عکاس ہے۔ نظربندیاں، پابندیاں ہمیں اپنے مؤقف سے روک سکتیں نہ میرے عزم کو کمزور کیا جا سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن