الیکشن کمشن: انٹرا پارٹی کیس کا تحریری فیصلہ جاری: چیلنج کریں گے: پی ٹی آئی
اسلام آباد (این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی کیس میں پاکستان تحریک انصاف کی چاروں متفرق درخواستیں مسترد کردیں۔ الیکشن کمیشن نے دس صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا، الیکشن کمیشن کا فیصلہ ممبر سندھ نثار درانی کی جانب سے تحریر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انٹرا پارٹی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار پر پی ٹی آئی کا اعتراض بھی مسترد کردیا گیا، الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی انتخابات کیس میں تحریک انصاف کے التوا کی درخواست بھی مسترد کردی۔ انٹرا پارٹی انتخابات کی کارروائی مخصوص نشستوں میں کمیشن کی درخواست پر فیصلے تک مؤخر کی استدعا بھی مسترد کردی گئی۔ دریں اثناء پی ٹی آئی کور کمیٹی نے الیکشن کمشن کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کور کمیٹی اجلاس میں بتایا گیا کہ نیب ترامیم فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیسز غیر مؤثر ہوگئے۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی کا ارکان کو ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔