• news

مزدور کی کم از کم تنخواہ 37ہزار، پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

لاہور(نیٹ نیوز) پنجاب حکومت نے مزدور کی کم از کم تنخواہ 37000 کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق مزدور کی 1423 روپے ایک دن کی دیہاڑی ہو گی، نوٹیفکیشن کا اطلاق یکم  جولائی 2024 سے ہو گا، نوٹیفکیشن لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ نے جاری کیا۔نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے  خواتین کو بھی مرد کے برابر کم از کم تنخواہ ملے گی۔

ای پیپر-دی نیشن