• news

تحریک انصاف کے جلسے کا مقام تبدیل  سنگجانی مویشی منڈی کے پاس گراؤنڈ میں ہوگا 

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سنگجانی جلسے کا مقام تبدیل کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق تحریک انصاف کا مویشی منڈی سنگجانی اسلام آباد کے مقام پر جلسہ ہوگا۔اس سے قبل اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں سنگجانی جلسہ گاہ پہنچی تھیں، جہاں پولیس نے جلسہ گاہ کی جگہ سے پی ٹی آئی ورکرز اور سامان ہٹانے کا کہا تھا۔جس کے بعد علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس ٹیم کے بلال اعجاز اور فیصل امین گنڈاپور سے مذاکرات ہوئے، اور وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی مداخلت کے بعد جلسے کی جگہ تبدیل کی گئی۔فیصل امین اور بلال اعجاز نے جلسہ گاہ سے سامان سمیٹنے کا حکم دیا، جس کے بعد جلسہ اب سنگجانی مویشی منڈی کے پاس گراؤنڈ میں جی ٹی روڈ کے قریب ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن