• news

شواہد بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کی طرف جا رہے ہیں،وزیردفاع 

اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شواہد بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کی طرف جا رہے ہیں،فیض حمید کی خواہش ہوگی سارا ملبہ عمران خان پر ڈالا جائے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاکہ فیض حمید گرفتاری کے بعد بانی پی ٹی آئی کے ساتھ رفاقتوں کے بارے میں بتا رہے ہوں گے، فیض حمید کی خواہش ہوگی کہ سارا ملبہ بانی پی ٹی آئی پر ڈالا جائے۔انہوںنے کہاکہ فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، شواہد بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کی طرف جا رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن