• news

امریکی، برطانوی خفیہ اداروں کے سربراہوں کا غزہ جنگ بندی کا مطالبہ

واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی اور برطانوی خفیہ اداروں کے سربراہان نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی اور برطانوی خفیہ اداروں کے سربراہان نے غیر معمولی مشترکہ بیان میں کہا ان کی ایجنسیوں نے اپنے انٹیلی جنس چینلز  کا استعمال کیا تاکہ فریقین کے درمیان تحمل اور کشیدگی میں کمی پر زور دیا جائے۔امریکی ادارے سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز اور برطانوی ایم آئی6 کے سربراہ رچرڈ مور نے برطانوی اخبار کے لیے مشترکہ مضمون لکھا ہے۔مضمون میں کہا اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی ’فلسطینی شہریوں کیلیے ناقابل برداشت جانی نقصان کا خاتمہ کر سکتی ہے اور یرغمالیوں کو 11 ماہ کی قید سے رہائی دلا سکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن