• news

عقیدہ ختم نبوت پر سب کچھ قربان، فضائیہ کے شاہینوں نے شجاعت کی تاریخ رقم کی: وزیراعظم

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحفظ ختم نبوتؐ پر پارلیمنٹ کی متفقہ قرارداد کی منظوری کو 50 سال ہو گئے۔ اس تحریک کو پیش کرنے اور منظور کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ اہم ترین موضوع پر ابہام دور کرنے میں کردار ادا کرنے والے ارکان پارلیمان‘ علماء کرام‘ مشائخ‘ اسلامی سکالرز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ سات ستمبر 1974ء کو پاکستان کی پارلیمنٹ نے تحفظ ناموس رسالتؐ کا حق ادا کیا۔ عقیدہ ختم نبوتؐ ہمارا ایمان اور جان ہے جس پر سب کچھ قربان ہے۔ پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا 7 ستمبر 65ء کے دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جرات‘ شجاعت کی تاریخ رقم کی۔ عددی تعداد میں کم ہونے کے باوجود بہادر جوانوں نے بہادری سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ ایم ایم عالم نے 5 طیارے ایک منٹ میں تباہ کئے‘ قوم  کو فضائیہ پر فخر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن