سابق صدر عارف علوی نے جلسہ کی پرانی تصویر شیئر کرنے پر معذرت کر لی
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے انٹرنیٹ پر پرانی تصاویر شیئر کرنے پر معذرت کر لی۔ ایک بیان میں عارف علوی نے اعتراف کیا کہ شیئر کردہ تصاویر کسی پرانے جلسہ کے موقع کی تھیں جو ڈیلیٹ کر دی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرانی تصاویر انٹرنیٹ پر شیئر کرنے کی اپنی غلطی پر معذرت چاہتا ہوں۔ یاد رہے کہ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سابق صدر کی جانب سے پرانی تصاویر شیئر کرنے کی نشاندہی کی تھی۔