• news

وزیراعلیٰ 5 سے زیادہ مشیر نہیں رکھ سکتا ‘ گورنر خیبر پی کیچھٹے  کی  منظوری سے انکار 

پشاور( نوائے وقت رپورٹ) گورنر  خیبر پی کے  فیصل کریم کنڈی نے صوبائی کابینہ میں چھٹے مشیر کی تقرری کی منظوری دینے سے انکار کردیا۔مشیر کی تقریری کی سمری پر ریمارکس میں گورنر  نے لکھا آئین کے آرٹیکل 130 کی شق (11) کے تحت وزیراعلیٰ 5 سے زیادہ مشیروں کی تقرری نہیں کرسکتے۔گورنر نے نئے مشیر کی تقرری کی سمری منظور نہ کرتے ہوئے دستخط کرکے واپس بھجوا دی۔

ای پیپر-دی نیشن