18 ستمبر کو سال کا دوسرا چاند گرہن پاکستان میں دیکھنا ممکن نہیں ہوگا
لاہور (نیٹ نیوز) 2024ء کا دوسرا چاند گرہن 17 ستمبر (پاکستانی وقت کے مطابق 18 ستمبر) صبح 5 بجکر 41 منٹ پر ہوگا‘ جسے پاکستان میں دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔ امریکا، یورپ کے بیشتر ممالک، آسٹریلیا، افریقا، شمالی اور مشرقی ایشیا میں نظر آئے گا، جبکہ پاکستان اور بھارت میں اس کا نظارہ ممکن نہیں ہوگا۔