• news

حمزہ شہباز کی گھر جا کر رانا تنویر سے بھائی کی تعزیت 

لاہور+فیروزوالہ+نوشہرہ ورکاں+ قلعہ دیدار سنگھ (نوائے وقت رپورٹ+نمائندگان) سابق وزیراعلی پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف  وفاقی وزیرصنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کے بھائی رانا افضال حسین ایم پی اے کی وفات پر تعزیت کیلئے ان کے گھر گئے اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی۔ حمزہ شہباز شریف نے رانا تنویر حسین سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ دریں اثناء  مسلم لیگ (ن) کے مرکزی راہنماء میاں حمزہ شہباز شریف  نے مسلم لیگی راہنماؤں حاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے، چوہدری مظہر قیوم ناہرا سابق چیئرمین ضلع کونسل گوجرانوالہ، چوہدری اظہر قیوم ناہرا ایم این اے اور چوہدری اسد قیوم ناہرا کے گھر ناہرا ہاؤس گئے جہاں انہوں نے  ان کی والدہ  کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

ای پیپر-دی نیشن