• news

پی ٹی آئی جلسے میں جانے والی گاڑی کو پشاور موٹر وے پر حادثہ‘ متعدد کارکن زخمی

پشاور (آئی  این  پی) موٹر وے ایم ون پر تحریک انصاف کے جلسے میں جانے والی گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے متعدد کارکن زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق فلائنگ کوچ توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے دیگر گاڑیوں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں متعدد کارکن زخمی ہوگئے۔ حادثہ ایم پی اے شیر علی آفریدی کے قافلے میں پیش آیا۔ زخمی کارکنوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن