پی ٹی آئی جلسے میں قومی ترانہ پڑھنے کے دوران قیادت کی اکثریت احتراما ًکھڑی نہ ہوئی
اسلام آباد (نیٹ نیوز) اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے میں جب قومی ترانہ پڑھا گیا تو سٹیج پر موجود متعدد لوگ احتراماً کھڑے ہونے کے بجائے اپنی نشستوں پر ہی بیٹھے رہے۔ قومی ترانہ پڑھنے کے دوران سٹیج پرموجود پی ٹی آئی کی قیادت میں اکثریت بیٹھی رہی جن میں وزیراعلیٰ خیبرپی کے علی امین گنڈاپور بھی شامل تھے۔ پی ٹی آئی رہنما اور سٹیج سیکرٹری فیصل جاوید نے قومی ترانہ درمیان میں رکوا کر دوبارہ چلوایا۔ جس کے بعد سٹیج پر موجود رہنما احتراماً کھڑے ہوئے۔