• news

عمران، پی ٹی آئی اسرائیلی سیاسی برانڈ، انقلاب، تبدیلی کی حقیقت کھل گئی: خواجہ آصف، رانا ثناء

لاہور(نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم کے مشیر اور ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں نے عمران خان اور پی ٹی آئی کو ‘‘اسرائیلی سیاسی برانڈ’’ قرار دے دیا۔ ایک بیان میں رانا ثنا نے کہا کہ اسرائیل ٹائمز نے پاکستان میں ‘‘انقلاب’’ اور ‘‘تبدیلی’’ لانے کی حقیقت کھول دی ہے، اس انکشاف کے بعد 9 مئی کی منصوبہ سازی اور حملوں کی وجوہات مزید واضح ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘فارن فنڈنگ’’ اور ‘‘سماجی خدمت’’ ایک پلاننگ کا حصہ تھی جس کا مقصد پاکستان کی اسلامی، نظریاتی سوچ اور خارجہ پالیسی کو بدلنا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو جوہری ملک بنانے، سی پیک لانے اور معاشی ترقی کو تاریخ کی بلند ترین سطح پر لیجانے والے نواز شریف کو اقتدار سے نکالنے کی پوری کہانی اسرائیلی اخبار کے مضمون کو پڑھ کر پوری طرح سمجھ آ جاتی ہے۔ رانا ثنا نے کہا کہ اسرائیل نے عمران نیازی جیسے مہرے کے حق میں بیان کیوں دیا تھا، امریکی کانگریس سے قرارداد کیوں منظور ہوئی تھی، اس کے تانے بانے سب کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران نیازی اور پی ٹی آئی اسرائیلی برانڈ ہے جسے ‘‘اسلامی ٹچ’’ دے کر مسلمانوں میں مقبول بنانے کی منظم کوشش ہوئی، ان ٹھوس حقائق کے بے نقاب ہونے کے بعد پی ٹی آئی کو جلسیوں کی نہیں، ڈوب مرنے کی ضرورت ہے۔ علاوہ ازیں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اسرائیل  کئی دہائیوں سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حمایت کر رہا ہے،۔  اپنے بیان میں  وزیر دفاع  کا کہن تھا کہ بانی  پی ٹی آئی کی جانب  سے اسرائیل کی حمایت کا سلسلہ 90 کی دہائی سے جاری ہے،بانی پی ٹی آئی  نے لندن میں ایک مسلمان کی بجائے یہودی  کی مہم چلائی تھی، بانی پی ٹی آئی نے نوجوانوںکوگمراہ کرنے کی کوشش کی،کبھی بھی کھل کر اسرائیل کے مظالم کی مذمت نہیں کی، بانی پی ٹی آئی غزہ میں قتل عام کرنے والے قصابوں  کے ساتھ کھڑے ہیں، اسرائیلی میڈیا میں یہ بات سامنے آگئی ہے کہ اسرائیل نے ان کو سیاسی طور پرگود لیا ہوا ہے ۔ 

ای پیپر-دی نیشن