• news

غزہ، 31 فلسطینی شہید، فائرنگ سے 3 صیہونی ہلاک: حزب اللہ کا اسرائیل پر 100 راکٹوں سے حملہ

جبالیہ+ واشنگٹن (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) شمالی غزہ، مغربی کنارے میں اسرائیلی حملے جاری ہیں۔ مزید 31 فلسطینی شہید، متعدد زخمی ہو گئے۔ سول ڈیفنس کے ڈپٹی ڈائریکٹر ابوالعبد مرسی اپنے خاندان کے افراد سمیت جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے العالمی علاقے میں ایک بمباری میں شہید ہو گئے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ریڈیو کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز شمالی اسرائیل پر تقریبا100 راکٹ فائر کیے گئے۔ کریات شمونہ میں ایک عمارت کو براہ راست نشانہ بنایا گیا۔ سائرن بج گئے، ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیا گیا تاہم واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ اردن کے ساتھ واقع فلسطینی مغربی کنارے کی سرحد پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں تین اسرائیلی شہری ہلاک ہو گئے۔ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں طبی ٹیم پر حملہ کر کے زخمی فلسطینیوں کے علاج سے روک دیا۔ امریکی سی آئی اے کے سربراہ سلی نے کہا ہے کہ بہت جلد امریکہ کی طرف سے زیادہ تفصیلی تجاویز محض اگلے چند دنوں میں سامنے آنے والی ہیں۔ اسرائیلی وزیر دفاع ہاہوگیلنٹ نے غزہ میں ٹیررزم کوریڈور کے دورے پر دھمکی دی حماس سربراہ یحییٰ السنوار اور ان کے بھائی محمد السنوار تک جلد پہنچ جائیں اور قتل کر دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن