اہم سیاسی معاملات پر مشاورت، وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے ارکان کو آج بلا لیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے اہم سیاسی معاملات پر مشاورت کے لئے اتحادی جماعتوں کے ارکان کو آج وزیراعظم ہاؤس مدعو کر لیا۔ ایم کیو ایم کے قومی اسمبلی اور سینٹ کے ارکان کو اجلاس میں بلایا گیا۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے ارکان قومی اسمبلی کو مدعو کیا گیا ہے۔