مظفر گڑھ اسٹنٹ کمشز تشدد لیگی ایم پی اے رانا عبد المنان ضمانت خارج ہونے پر گرفتار
ملتان (نوائے وقت رپورٹ) مظفر گڑھ سے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے رانا عبدالمنان کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق (ن) لیگی ایم پی اے رانا عبدالمنان کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر جتوئی پر تشدد کرنے کا مقدمہ درج تھا۔ ہائیکورٹ ملتان بنچ نے ایم پی اے کی عبوری ضمانت خارج کر دی جس کے بعد پولیس نے رانا عبدالمنان کو گرفتار کر لیا۔ واضح رہے کہ 18 اور 19 مئی کی درمیانی شب اسسٹنٹ کمشنر جتوئی پر مبینہ تشدد کا مقدمہ مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے عبدالمنان اور دیگر افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا۔