• news

 اسلام آباد میں حکام کے ساتھ طویل میٹنگ‘ گنڈاپور پشاور پہنچ گئے 

رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈاپور نے پارٹی رہنماؤں کو اسلام آباد میں ہونے والی طویل میٹنگ کا احوال بتا دیا۔گزشتہ روز کئی گھنٹے تک لاپتہ  رہنے والے وزیراعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور پشاور پہنچ گئے، خیبرپی کے  کے سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پشاور پہنچ چکے ہیں۔ قبل ازیں ان کی اسلام آباد میں سرکاری حکام کے ساتھ طویل میٹنگ ہوئی، جس میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق میٹنگ جس مقام پر تھی، وہاں جیمرز لگنے سے موبائل سروس کام نہیں کررہی تھی جس کی وجہ سے گنڈاپور سے رابطے نہیں ہو سکے۔ بعد ازاں پشاور آمد پر وزیراعلیٰ نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے زوم ایپ پر میٹنگ کی اور انہیں میٹنگ کا احوال بتایا۔وزیر اعلیٰ خیبر پی کے  علی امین گنڈاپور نے پارٹی ارکان  کو دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں سے آگاہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن