• news

فوج کو خراج تحسین، آئین کی حکمرانی کیلئے خیبر پی کے اسمبلی میں قرارداد منظور

 پشاور (نوائے وقت پورٹ) خیبر پی کے اسمبلی نے آئین کی حکمرانی کیلئے قرارداد منظور کر لی۔ قرارداد رکن اسمبلی شیر علی آفریدی نے ایوان میں پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان فوج کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ چند افسران نے ضد اور مفاد میں جمہوریت کو نقصان پہنچایا۔ پی ٹی آئی کارکنوں کے  خلاف کارروائی کی مذمت کرتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی خدمات کو خراج تحسین پیش  اور رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈاپور کی جانب سے صحافیوں کے خلاف نازیبا الفاظ  کے معاملہ پر پریس گیلری کے صحافیوں نے اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا۔ صحافیوں نے شدید نعرے بازی کی اور کہا کہ اگر صحافیوں میں کالی بھیڑیں ہیں تو اس کا نام لیں۔ پوری کمیونٹی کے خلاف نامناسب باتیں برداشت نہیں کی جائیں گی۔ 

ای پیپر-دی نیشن