• news

افغانستان سے بلا اشتعال فائرنگ جاری، بھرپور جواب: ہلاک طالبان کی تعداد 16 ہو گئی

اسلام آباد (آئی این پی) افغان سرحد سے طالبان کی پاکستانی فوجی چوکیوں پر فائرنگ جاری ہے۔ جوابی فائرنگ سے اب تک ہلاک طالبان کی تعداد 16 ہو گئی۔ 27  زخمی ہو چکے ہیں جبکہ طالبان کے دو ٹینک بھی تباہ ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد پر بِلا اشتعال جارحیت کی گئی جس کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔7  ستمبر کی صبح سے افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد سے متصل افغان علاقے پلوسین سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر بڑے ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ شروع کی گئی۔ بِلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ افغان سائیڈ سے8  اور9  ستمبر کی شام تک جاری رہا، پاکستان آرمی کی جانب سے افغان سائیڈ سے کی گئی، فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن