• news

پشاور ہائیکورٹ نے حکومت کو یونیورسٹیوں کی زمین فروخت کرنے سے روک دیا 

پشاور (بیورو رپورٹ) پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پی کے  حکومت کو یونیورسٹیز کی زمین فروخت کرنے سے روک دیا۔ پشاور ہائیکورٹ میں یونیورسٹیز کی زمین فروخت کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے صوبائی حکومت کو آئندہ سماعت تک یونیورسٹی زمین فروخت کرنے سے روک دیا۔ درخواست گزار  نے کہا کہ صوبائی حکومت نے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کی زمین فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالت سٹے آرڈر جاری کرے کہ زمین کو فروخت نہ کیا جائے۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ابھی تک ایسا کوئی آرڈر نہیں ہے اور نہ ایسا کوئی فیصلہ ہوا ہے۔ سٹے آرڈر جاری نہ کیا جائے، صوبائی حکومت نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہم آئندہ سماعت پر جواب جمع کرائیں گے۔ عدالت نے صوبائی حکومت کے یونیورسٹی کی زمین فروخت کرنے پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے حکومت سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن