• news

 شجاعت مسلم لیگ ہاؤس پہنچ گئے، ناراض دوستوں کو منانے کیلئے کمیٹی بنانے کا اعلان 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ  نے سربراہ چودھری شجاعت حسین طویل عرصے کے بعد پارٹی کے مرکزی آفس مسلم لیگ ہاؤس پہنچ گئے، اس موقع پر پارٹی رہنماؤں نے چودھری شجاعت حسین کو گلدستے پیش کئے اور ہار پہنائے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سیاست خدمت کا نام ہے، منافقت اور  بدتمیزی کی وجہ سے گالی بن گئی ہے۔ کارکن سیاسی، نظریاتی مخالف جماعت سے متعلق تھی۔ گفتگو نہ کریں نفرت، انتقام اور حسد کی سیاست ملک و قوم کیلئے نقصان دہ ہے۔ اب میری صحت بہت بہتر ہے، خود تنظیمی امور کی نگرانی کروں گا۔ تمام فیصلے مشاورت سے ہوں گے۔ ناراض دوستوں کو منانے کیلئے کمیٹی بناؤں گا۔

ای پیپر-دی نیشن