• news

میجر عزیز بھٹی کا یوم شہادت آج عسکری قیادت‘ افواج کا خراج عقیدت

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) جنگ ستمبر 65ء کے ہیرو، نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کا 59واں یوم شہادت (آج)12ستمبر کو منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں شہید کی آخری آرام گاہ پر پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی۔ چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سروسز چیفس اور مسلح افواج نے بھی میجر عزیز بھٹی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن