11 ربیع الاول کی چھٹی بھی دی جائے، وزیراعظم کو خط لکھوں گا: کامران ٹیسوری
کراچی (سٹاف رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) کراچی آئے ہوئے گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر بلوچستان آج سندھ تشریف لائے، گورنر بلوچستان کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج علماء کرام کا اجلاس بھی تھا یہ مبارک مہینہ ہے، ہم وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کو خط لکھیں گے کہ 11 اور 12 ربیع الاول دونوں دن چھٹی کا اعلان کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پیمرا کو خط لکھوں گا کہ 11 اور 12 ربیع الاول کو ناچ گانوں کے پروگرام نشر نہ کیے جائیں۔ اس بار بھی پورا مہینہ گورنر ہاؤس سجا رہے گا۔ گورنر بلوچستان نے کہا آئندہ بھی سندھ آتا رہوں گا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو کوئٹہ آنے کی دعوت دیتا ہوں۔