• news

سٹیٹ  بنک  آئندہ 2ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرئے گا 

کراچی(این این آئی)تاجر براردری کی جانب سے شرح سود میں غیرمعمولی کٹوتی کے مطالبے کے بعد سٹیٹ بنک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے آج(جمعرات)شرح سود سمیت ملک کی مانیٹری پالیسی سے متعلق فیصلہ کرنے کے لیے اجلاس طلب کرلیاہے۔اجلاس کے بعد سٹیٹ بنک پریس ریلیز کے ذریعے مانیٹری پالیسی کااعلان کرے گا۔سود کی شرح کے فیصلے پر اقتصادی اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے گہری نظر رکھی جا رہی ہے، جس میں محتاط امید سے لے کر نمایاں کمی کے مطالبات تک کی توقعات ہیں۔ اگرچہ بہت سے مالیاتی ماہرین معمولی کٹوتی کی پیش گوئی کررہے ہیں، تجارت اور صنعت کے اسٹیک ہولڈرز ترقی کو تیز کرنے کے لیے بہت زیادہ کمی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔فی الحال، شرح سود 19.5 فیصد ہے، جبکہ اگست میں مہنگائی کی شرح 9.6 فیصد ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں حقیقی شرح سود 10 فیصد ہے۔ اس اہم فرق کی وجہ سے شرح میں خاطر خواہ کمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔مالیاتی ماہرین عام طور پر 150 بیسس پوائنٹس کی کمی کی توقع ظاہر کررہے ہیں، کچھ نے 200 بیس پوائنٹس تک کی کمی کی پیش گوئی کی ہے۔ تاہم، صنعت کے رہنما اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے لیے 500 بیس پوائنٹس کی مزید کمی کامطالبہ کررہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن