اوگرا نے ستمبر کیلئے ایل این جی قیمتوں میں 1.15 فیصد کمی کر دی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا نے ماہ ستمبر کیلئے مائع قدرتی گیس ایل این جی کی قیمتوں کا اعلان کر دیا جس کا باضابطہ نوٹی فیکشن بھی جاری کر دیا گیا۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹی فیکشن کے مطابق ایل این جی کی قیمتوں میں 1.15 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔ نوٹی فیکشن میں کہا گیا ہے کہ سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.15 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.16 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی ہوئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق ستمبر کیلئے ہوگا۔