وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی متنازعہ تقریر سندھ اسمبلی نے الیکشن کمشن کو خط لکھ دیا
کراچی (آئی این پی )وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی متنازع تقریر پر سندھ اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔سندھ اسمبلی کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اور متعلقہ ادارے تحریک انصاف کے خلاف سخت ایکشن لیں اور تحریک انصاف پر قانون کے تحت جرمانے عائد کیے جائیں۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیر اعلی کے پی نے خواتین اور صحافیوں کے خلاف تقریر میں توہین آمیز الفاظ کا استعمال کیا۔قبل ازیں سندھ اسمبلی میں متنازع تقریر کے خلاف مذمتی قرارداد 10 ستمبر کو منظور ہوئی تھی ۔