• news

کوئٹہ: پولیس اہلکار نے توہین مذہب کا ملزم تھانے میں قتل کر دیا

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ میں تھانے میں بند ملزم کو پولیس اہلکار نے گولی مار کر ہلاک کرنے کے بعد خود کو سرینڈر کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم توہین مذہب کے ا لزام میں حوالات میں بند تھا۔ حکام نے بتایا کہ ملزم کو حوالات میں ہلاک کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ توہین مذہب کے ملزم کو گزشتہ روز خروٹ آباد تھانے کی حدود سے گرفتار کر کے کینٹ تھانہ منتقل کیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن