فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ، بجلی 2.55 روپے یونٹ تک سستی، ستمبر کے بلوں میں ریلیف ملے گا
اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی حکومت کی جانب سے رواں ماہ ستمبر کے بجلی بلوں میں صارفین کو 2.65 روپے فی یونٹ ریلیف ملے گا۔ پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ستمبر کے بجلی بلوں میں گزشتہ ماہ کی نسبت فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2.93 روپے فی یونٹ کمی ہوئی ہے۔ جبکہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1.74 روپے فی یونٹ کا اضافہ ہوا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ایڈجسٹمنٹ ملا کر زرعی اور 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو ستمبر کے بلوں میں 2.19 روپے بشمول ٹیکس فی یونٹ جبکہ دیگر تمام صارفین کو 2.65 روپے بشمول ٹیکس فی یونٹ کا ریلیف ملے گا۔