• news

جے یو آ ئی کا عدلیہ سے متعلق ترمیم میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ )جمعیت علما  اسلام نے  عدلیہ سے متعلق ترمیم میں ووٹ نہ دینے کا فٖیصلہ کیا ہے۔ سینٹ میں جمعیت علما  اسلام (جے یو آ ئی) کے پارلیمانی لیڈر مولانا عطا الرحمان نے پارٹی سینیٹرز کو مراسلہ بھیجا ہے۔ مولانا عطا الرحمان نے کہا  ہے  آج کل پارلیمان میں دستور میں ترامیم کی بات کی جا رہی ہے، یہ ترامیم ممکنہ طور پر عدلیہ سے متعلق ہوسکتی ہیں۔ ان ترامیم کو پبلک نہیں کیا گیا، حتمی طور پر کچھ کہنا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا جماعتی فیصلے کے مطابق بغیر تحریری اجازت کسی ترمیم کے حوالے سے ووٹ نہیں کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن