• news

 عدلیہ سے متعلق بل ، آئینی ترمیم  میں اگلے دو دن اہم  

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)قومی اسمبلی میں عدلیہ سے متعلق بل کب پیش ہوگا یہ سوال جمعہ کے روز زبان زد عام رہا اراکین اسمبلی بھی محتاط رہے جبکہ پی ٹی آئی اس ترمیم پر اپنے اعتراض اٹھائے پیش پیش رہی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں کل آئینی ترمیم پیش کریں گے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس آئینی ترمیم پاس کرانے کیلئے نمبر بھی پورے ہیں تاہم وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ نے اس بارے میں کھل کر بات نہیں کی جبکہ یہ بھی رائے سامنے آئی ہے کہ نظام انصاف اور عدالتی اصلاحات سے متعلق 22 ترامیم کا پیکیج اتواریا پیر کو منظور کروانے پر حکومت اور اتحادی سر جوڑ کر بیٹھے ہیں اس ترمیمی پیکیج کے مندرجات حکومت نے تاحال کسی پر ظاہر نہیں کئے ترمیم میں ہائیکورٹس کے تبادلے پر بھی اتحادی جماعتیں مختلف پہلوؤں سے بات چیت میں مصروف چلی آرہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن