وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان آصف درانی مستعفی
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے افغانستان آصف درانی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے مئی 2023 میں یہ عہدہ سنبھالا تھا۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آصف درانی ذاتی وجوہات کی بناء پر اس عہدے سے مستعفی ہوئے ہیں۔ ان کے عہدہ چھوڑنے کے بعد پاکستان کا افغانستان کیلئے خصوصی نمائندے کی اسامی خالی ہوگئی ہے۔