• news

خام گلابی نمک کی برآمد پر پابندی کیلئے اقدامات کا حکم، ملکی ذخائر کوڑیوں کے بھاؤ نہیں بکنے دینگے: مریم نواز

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنک سالٹ کی ایکسپورٹ پر پیش رفت کے لئے جامع پلان طلب کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خام پنک سالٹ کی برآمد پر پابندی کے لئے اقدامات کا حکم دے دیا ہے اور کان کن ورکروں کی سیفٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس پنک سالٹ سے ریونیو حاصل کرنے کے لئے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب میں معدنیات کے حصول کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی تجاویز پر غور کیا گیا اور پنک سالٹ کے لئے ویلیوایڈڈ انڈسٹری لگانے کے پلان تیار کرنے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ گراں قدر ملکی ذخائر کوڑیوں کے بھاؤ نہیں بکنے دیں گے۔ پاکستان کے لئے پنک سالٹ خزانے کے مترادف ہے۔ وزیر اعلیٰ نے گجرات میں بس کی زد میں آ کر ڈیوٹی کے دوران 2 پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے واقعہ کی تحقیقات کر کے ذمہ دار کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن