فضل الرحمن ووٹ دیں گے یہی جمہوریت کا حسن ہے: بلاول
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی پی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور شہدائے جمہوریت کیلئے دعاؤں سے ہوا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اجلاس کے شرکاء کو یوم جمہوریت کی مبارک باد دی۔ پیپلز پارٹی کے تمام ارکان قومی اسمبلی اور سینٹر نے شرکت کی۔ بلاول بھٹو اجلاس کے شرکاء کو پاکستان پیپلز پارٹی کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا اور پارٹی پالیسی سے متعلق ہدایات دیں۔نوائے وقت رپورٹ کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو نے صحافیوں کے سوال پر کہا کہ آج جمہوریت کا دن ہے آپ کو جمہوریت نظر نہیں آ رہی؟ یہی جمہوریت ہے اور یہی جمہوریت کی خوبصورتی ہے۔