آئینی ترمیم کی حمایت کیلئے ہمارے دو سینیٹرزکو دھمکایا جا رہا ہے: صدر بی این پی
اسلام آباد (نیٹ نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے قائم مقام صدر ساجد ترین نے مجوزہ آئینی ترمیم کے معاملے پر الزام عائد کیا ہے کہ حمایت حاصل کرنے کے لئے ہمارے دو سینیٹرز کو ڈرایا‘ دھمکایا جا رہا ہے اور گھروں پر چھاپے مارے گئے ہیں۔ حکومت اور اتحادیوں کی مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے خصوصی اجلاس کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود بی این پی مینگل کے قائم مقام صدر ساجد ترین نے میڈیا سے گفتگو کی اور حکومت پر دباؤ ڈالنے کا الزام عائد کیا۔ فارم ہاؤسز پر چھاپے مارے گئے۔ فارم ہائوسز پر فورسز کو بٹھایا گیا اور جہاں جہاں ہمارا کاروبار ہے وہاں پر ہمیں تنگ کیا جا رہا ہے۔ بلوچستان کے ساتھ ہمیشہ ایسے ہوتا رہا ہے، پہلے ہمیں ڈنڈے سے مارتے ہیں اور پھر ہمیں کہتے کہ آپ کا نام کیا ہے۔