• news

آئینی  ترمیم پر  مذاکرات، پی ٹی آئی  وفد نے فضل الرحمن کی امامت میں نماز  مغرب ادا کی 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئینی ترمیم کے حو الے سے مذاکرات کے دوران مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر باجماعت نماز مغرب ادا کی گئی۔ مولانا فضل الرحمان کی امامت میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے نماز مغرب ادا کی۔ خیال رہے کہ حکومتی وفد کے مولانا سے ملاقات کے بعد  پی ٹی آئی کا وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچا۔ شبلی فراز اور اسد قیصر مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے، ذرائع کے مطابق وفد مولانا فضل الرحمان سے آئینی ترامیم کے مجوزہ پیکج پر تبادلہ خیال کرے گا اور انہیں مجوزہ آئینی ترامیم میں اپوزیشن اتحاد میں ساتھ رکھنے پر آمادہ کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن