ایوان بالا کو بہتر انداز میں چلانے کا معاملہ، خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں توسیع
اسلام آباد(خبرنگار)ایوان بالا کو بہتر انداز میں چلانے کا معاملہ خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاخصوصی پارلیمانی کمیٹی میں سینیٹ کے 5 ارکان کا اضافہ کردیا گیامسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کمیٹی کا حصہ بن گئیں پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز اور سینیٹر علی ظفر، عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر عمر فاروق بھی کمیٹی میں شامل ہوگئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے 18 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی تھی کمیٹی پارلیمنٹ کے امور کو بہتر انداز سے چلانے کا کام کرے گی کمیٹی میں اسحاق ڈار، خواجہ آصف، نوید قمر، خورشید شاہ، خالد مقبول صدیقی، سید امین الحق، علیم خان، اختر مینگل، اعجاز الحق، خالد حسین مگسی، صاحبزادہ حامد رضا، بیرسٹر گوہر علی، محمود خان اچکزئی، حمید حسین اور شاہدہ بیگم شامل ہیں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی تجویز پر پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر اتفاق ہوا تھا۔