• news

صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کی اہلیہ اور والدین کی قبروں پر حاضری 

لاہور (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے اہلیہ اور والدین کی قبروں پر حاضری دی۔ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے رائے ونڈ میں دیگر عزیز واقارب کے ہمراہ قبروں پر حاضری دی، اس موقع پر قبروں پر گل پاشی کی گئی اور پھولوں کی چادریں بھی رکھی گئیں۔ دوسری جانب عید میلاد النبیﷺ کی نسبت سے قرآن خوانی بھی ہوئی، نعت خوانوں نے نبی اکرم ﷺ کی شان میں گل ہائے عقیدت اور درود و سلام پیش کیا۔علاوہ ازیں صدر پاکستان مسلم لیگ(ن)محمد نواز شریف اور دیگر حاضرین نے مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

ای پیپر-دی نیشن