• news

سٹریٹجک پلانز ڈویژن کے 35 نامور سائنسدانوں ‘انجینئرز کو تمغوں سے نوازا گیا

اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل سٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل یوسف جمال نے سٹریٹجک پلانز ڈویژن (SPD) کے 35 نامور سائنسدانوں اور انجینئرز کو ان کی اعلی پیشہ ورانہ خدمات پر تمغوں سے نوازا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس ضمن میں چکلالہ گیریژن میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران سائنسدانوں اور انجینئرز کی شاندار خدمات پر انہیں میڈلز دیئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن