• news

خیبر پی کے میں 18 ہزار والدین کا بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلانے سے انکار 

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے میں 18 ہزار سے زائد والدین  نے بچوں کو انسداد  پولیو ویکسین پلانے سے انکار کر دیا۔ صوبے کے 27 اضلاع میں 9 انسداد پولیو مہم سے متعلق اعدادوشمار جاری کر دیئے گئے ہیں۔ دستاویز کے مطابق انسداد پولیو مہم میں مجموعی طور پر 56 لاکھ 86 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ دستاویز میں بتایا گیا کہ 18 ہزار سے زائد والدین نے بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلانے سے انکار کیا۔ دستاویز کے مطابق پشاور میں سب سے زیادہ 8 ہزار 672 والدین نے بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلانے سے انکار کیا۔

ای پیپر-دی نیشن