• news

وزیراعلیٰ خیبرپی کے  کسی سے معافی نہیں مانگیں گے:شعیب شاہین

اسلام آباد (نیٹ نیوز) مرکزی رہنما تحریک انصاف شعیب شاہین نے کہا ہے  وزیراعلیٰ خیبرپی کے  کسی سے معافی نہیں مانگیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا  پہلے یہ کہتے تھے چیف جسٹس کو مرضی کا بینچ نہیں بنانا چاہیے، اتحادی حکومت کے ارکان  سرعام چوری کر رہے ہیں۔ پنجاب حکومت نے بیوروکریسی کوغلام بنا دیا ہے، پنجاب کو پولیس سٹیٹ بنا دیا گیا ہے، سپیکر قومی اسمبلی کا خط بے ایمانی ہے، فل کورٹ نے فیصلہ کر دیا ہے، یہ عدالت کی توہین کر رہے ہیں، یہ چاہتے ہیں ملک میں کوئی انصاف نہ ہو۔ یہ کسی کوبھی نیشنل سکیورٹی کا بہانہ بنا کر اٹھا سکتے ہیں، کل سے وکلا تحریک شروع ہوچکی ہے، پورے پاکستان میں وکلا تحریک نظر آئے گی، یہ کچھ بھی کر لیں ناکام ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن