• news

 پنجاب کے لوگ عقلمند، بانی پی ٹی آئی یہاں مقبول نہیں: عظمیٰ بخاری 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کے لوگ عقلمند ہیں، کارکردگی پر توجہ دیتے ہیں،  بانی پی ٹی آئی پنجاب میں مقبول نہیں۔ اسلام آباد کے جلسے میں صرف خیبرپی کے کے لوگ آئے، یہ لوگ ملک توڑنے کی بات کرتے ہیں اور اداروں کو دھمکیاں دیتے ہیں۔ خیبر پی کے  والے 6 ماہ سے صرف جلسے جلوس کھیل رہے ہیں، ان کا صوبہ ہزار ارب روپے کا مقروض ہے،  جھوٹے بیانیے بنا کر یہ کب تک عوام کو دھوکہ دے سکتے ہیں۔ یہ بدتمیز اور بد تہذیب لوگ ہیں، سلمان اکرم راجہ پڑھے لکھے ضرور ہیں لیکن ان کا لہجہ بھی پی ٹی آئی کے دوسرے لوگوں جیسا ہے۔ کوئی شخص بانی پی ٹی آئی یا علی امین گنڈاپور کی طرح بات نہ کرے تو وہ پی ٹی آئی میں رہ ہی نہیں سکتا۔ ملک میں مہنگائی میں کمی ہو رہی ہے، بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا گیا ہے، ایک صوبے کے وزیراعلی کو اسی صوبے کی خدمت کرنے کا مینڈیٹ ملا ہے، ایک صوبے کے وزیراعلٰی کو دوسرے صوبے پر یلغار کرنے کا مینڈیٹ نہیں ملا۔

ای پیپر-دی نیشن